ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مزدوری کی بقایا رقم طلب کرنے پر تعمیراتی مزدور پر حملہ

مزدوری کی بقایا رقم طلب کرنے پر تعمیراتی مزدور پر حملہ

Sun, 24 Apr 2016 17:00:26    ایس او نیوز

منڈگوڈ 9؍اپریل (ایس او نیوز) گھر کی تعمیر کرنے والے مزدور نے اپنی بقایا مزدوری کی رقم طلب کی تو مبینہ طور پر گھر کے مالک اور اس کے ساتھیوں نے مزدور کی پٹائی کرڈالی۔ کہا جاتا ہے کہ شیگاوں شبیر نامی میستری نے علاء الدین پٹیل نامی ایک شخص کے مکان کا تعمیراتی کام کیا تھا۔ اس سلسلے میں علاء الدین پر اس کی مزدوری کی رقم باقی تھی۔ جب شبیر نے اس کا تقاضہ کیا تو رقم دینے کے بہانے سے رات کے وقت اسے علاء الدین نے اپنے گھر کے پاس بلایا۔ لیکن شبیر جب وہاں پہنچا تو علاء الدین کے علاوہ انیس پٹیل،سانو پٹیل اورمحبوب علی نے مبینہ طور پر نہ صرف گالی گلوچ کی بلکہ اسے پتھر اور ڈنڈے سے پیٹ ڈالا۔اس کے علاوہ محبوب علی نے اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔ شبیر کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور اگلی تحقیقات شروع کر دی ہے۔


Share: